• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس اسرائیلی میزائلوں کو دوبارہ قابل استعمال بنا رہی ہے، اسرائیلی میڈیا

سے بتایا کہ اس دھماکے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد انتہائی مؤثر تھا، جس کی شدت سے ٹینک کو شدید نقصان پہنچا

جمعہ 10-01-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
حماس اسرائیلی میزائلوں کو دوبارہ قابل استعمال بنا رہی ہے، اسرائیلی میڈیا
0
SHARES
8
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ بیت حانون میں دو دن پہلے تین فوجی اہلکاروں کی ہلاکت ایک بہت بڑے بارودی دھماکے کے نتیجے میں ہوئی، جو اس راستے پر نصب کیا گیا تھا جہاں سے فوجی گاڑیاں گزرتی تھیں۔

اسرائیلی چینل "11” نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ اس دھماکے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد انتہائی مؤثر تھا، جس کی شدت سے ٹینک کو شدید نقصان پہنچا، اس کا برج ٹینک سے الگ ہو گیا اور کئی میٹر دور جا گرا، جبکہ آگ بھڑک اٹھی۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ قسام بریگیڈ کے جنگجوؤں نے غزہ میں صیہونی فوج کی طرف سے داغے گئے غیر دھماکہ شدہ میزائلوں اور گولہ بارود کو دوبارہ استعمال کرتے ہوئے ان میں دھماکہ خیز مواد اور فیوز شامل کیا۔

دوسری جانب، "سیروگیم” ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج کے چھوڑے ہوئے گولہ بارود اور میزائلوں سے بنائی گئی بارودی سرنگیں قابض فوج کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہیں، کیونکہ انہیں بہت کم وقت میں مہلک بموں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح، "معاریو” اخبار نے غزہ میں چھوڑے گئے گولہ بارود کے دھماکوں کو قابض فوج کے زمینی دستوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ قابض فوج نے یہ بھی اعتراف کیا کہ حماس نے اپنی جنگی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے اور اب وہ زمینی دھماکہ خیز مواد استعمال کر کے فوجی گاڑیوں کے نیچے دھماکے کر رہے ہیں۔

Tags: اسرائیلیحماسصیہونیفلسطینیمیزائلوںنا پھٹنے والا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.