قابض اسرائیلی انتطامیہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائی پانے والے فلسطینی اعلی علی کے مغربی کنارے میں چھے ماہ تک محدود داخلے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
علی نے واضح کیا کہ اسے اسرائیلی فوج کی جانب سے سنڑل کمانڈ کے آرمی چیف جنرل نیتزن الون کا دستخط شدہ ایک حکمنامہ موصول ہوا، جس میں جنرل الون نے خبردار کیا کہ مغربی کنارے کے شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے علی کے مغربی کنارے میں داخلے کو محدود کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اعلی علی کو اپنی زندگی کی 12 بہاریں اسرائیلی زندانوں کی نذر کرنے کے بعد تین ماہ قبل رہائی نصیب ہوئی تھی ۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
