• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

جنین میں غاصب اسرائیلی فائرنگ سے ایک بچہ شہید، متعدد زخمی

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے شہریوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کیمپ میں اپنے گھروں کی حالت دیکھنے کے لیے داخل ہو رہے تھے۔

منگل 09-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
جنین میں غاصب اسرائیلی فائرنگ سے ایک بچہ شہید، متعدد زخمی
0
SHARES
21
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جنین کے محصور کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور بچہ شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد اس واقعے میں شہید ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

جنین کے سرکاری ہسپتال کے ڈائریکٹر وسام بکر نے بتایا کہ چودہ سالہ محمد ساری علاونہ جو قابض فوج کی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ اس کے علاوہ، ہسپتال میں چار دیگر زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی کہ ان کی ٹیموں نے ایک سترہ سالہ نوجوان کو کندھے پر گولی لگنے سے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے شہریوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کیمپ میں اپنے گھروں کی حالت دیکھنے کے لیے داخل ہو رہے تھے۔

اسی دوران قابض فوج نے آٹھ شہریوں کو گرفتار کر کے جنین کے علاقے "طلوع الغبز” میں ایک گھر کے اندر قائم کی گئی فوجی چوکی میں منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ جنین کیمپ پر قابض اسرائیل کا حملہ اکیس جنوری 2025 سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد شہری شہید اور تقریباً بائیس ہزار شہری زبردستی اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں اور انہیں واپس جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اس کے علاوہ قابض اسرائیل نے کیمپ میں چھ سوسے زائد گھروں کو مکمل طور پر مسمار کر دیا ہے جبکہ باقی گھروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے وہ رہائش کے قابل نہیں رہے۔

Tags: اسرائیلجنینشہیدصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.