مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز جنونی یہودی خواتین کے ایک گروہ نے پولیس کی بھاری حفاظت میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔
اسلامی وقف کے عہدیداروں نے اس قدم پر اعتراض کیا مگر پولیس ان کے اعتراض کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے خواتین کو اپنی حفاظت میں قبلی مسجد کے اندر لے گئی۔
اس موقع پر اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی میں جاری دینی کورس میں شرکت کرنے والی فلسطینی خواتین کا داخلہ بند کردیا۔ درجنوں فلسطینی خواتین نے مسجد کے باب الاثبات دروازے کے سامنے جمع ہو گئیں ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں مسجد جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ وہاں جاری دینی کورس میں شامل ہو سکیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
