فلسطین کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی ایک بس پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں کی بس پر فائرنگ جنوبی فلسطین کی شہراہ نمبر دس پرہوئی۔ یہ علاقہ مصری سرحد کے قریب واقع ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد صہیونی فوج کے علاقے کو گھیرے میں لے کر اس کی تلاشی شروع کر دی ہے تاہم فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا کہ یہ فائرنگ مصر کی جانب سے کی گئی تھی یا کسی دوسری سمت سے کی گئی۔ اور نہ ہی کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
