دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں ایک یہودی بستی کے نزدیک ایک فلسطینی نے مبینہ طور پر چاقو کے پے درپے وار کرکے ایک یہودی آباد کار عورت کو ہلاک اور دو افراد کو زخمی کر دیا ہے۔
یہ واقعہ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مغرب میں واقع یہودی بستی جوش عتصيون کے نزدیک پیش آیا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے یہودی آبادکاروں کو چاقو کے پے درپے وار سے زخمی کرنے والے فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
اس واقعے کے فوری بعد نزدیک کھڑے ایک سکیورٹی گارڈ نے حملہ آور فلسطینی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اس کو مقبوضہ بیت المقدس کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین