غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے ہزاروں طرفداروں نے ہفتے کو ایک عظیم الشان ریلی میں شرکت کر کے اپنی تحریک کی پچاسویں سالگرہ کا جشن منایا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جلوس میں شریک فلسطینیوں نے فلسطین کے دارالحکومت کی حیثیت سے بیت المقدس اور فلسطینیوں میں اتحاد کے حق میں نیز سینچری ڈیل کی مخالفت میں نعرے لگائے۔
ریلی سے اس تنظیم کے سیاسی دفتر کے رکن صالح ناصر نے بھی خطاب کیا جنھوں نے گذشتہ پچاس برسوں کے دوران جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے ہزاروں افراد کے شہید و زخمی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تین نسل کے جوانوں نے مختلف شعبوں میں جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کا پرچم اٹھائے رکھا ہے جنھوں نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں ہر طرح کی سازشوں اور جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے استقامت کی راہ کو جاری رکھا۔
واضح رہے کہ جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین، انیس سو انہتر میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین سے الگ ہو کر قائم ہوئی تھی۔