مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمہوریہ گانا میں سرگرم انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے کل اتوار کے روز ایک یاداشت پر شہریوں سے دستخط لینے کی مہم بھی جاری رکھی۔ اس مہم کے تحت ہزاروں افراد سے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت میں دستخط حاصل کیے گئے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ریلی اور دستخطی مہم میں مقامی سماجی کارکن ھوڈن اوکائین، اخبار الروئیہ کے چیف ایڈیٹر کواسی برات اور گانا کی قوم پرست جماعت کے سربراہ کو فی ھوناکو پیش پیش رہے۔
گانا میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت میں نعرے بازی کی اور اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں پر ڈھائے جانےوالے مظالم کی پرزور مذمت کی گئی
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
