• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جلد نیتن یاہو کو گھر بھیج دیا جائے گا: اسرائیلی اپوزیشن لیڈر

ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ، پردے کے سامنے اور پیچھے، اسرائیل کو تباہی سے بچانے کیلئے کام جاری رکھیں گے

جمعہ 30-08-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
جلد نیتن یاہو کو گھر بھیج دیا جائے گا: اسرائیلی اپوزیشن لیڈر
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  اسرائیل کو اب مزید نیتن یاہو کے اپنے سیاسی مستقبل کو بچانے کی پالیسیوں کوجاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی پارلیمنٹ میں قائدحزب اختلاف  یائر لاپڈ نے گذشتہ روز  اسرائیلی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یائر گولن کے بیان کے جواب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "X” پلیٹ فارم پر اپنے  بیان میں کہا ہے کہ : "ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ، پردے کے سامنے اور پیچھے، اسرائیل کو تباہی سے بچانے کیلئے کام جاری رکھیں گے، ملک کو تباہ کرنے والی حکومت کا تختہ  جلد الٹ دیا جائے گا اور نیتن یاہو گھر جائیں گے۔

واضح رہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست  اسرائیل کی اپوزیشن اور اسرائیلی معاشرے کا ایک وسیع حلقہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو پر الزام لگاتا ہے کہ وہ غزہ پر جنگ کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور اپنی سیاسی بقا کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی مدت کو طول دے رہے ہیں،  اور غزہ میں اسرائیلی  قیدیوں کی رہائی کے لیے معاہدے تک پہنچنے کے کئی مواقع ضائع کر رہے ہیں۔اسرائیلی اپوزیشن نے انہی وجوہات کی بنا پر نیتن یاہو کی حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کیا ہے، جب کہ کئی شہروں میں حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو ختم کرنے اور قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرے ہو رہے ہیں۔

امریکی حمایت سے، غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے گذشتہ سال  7 اکتوبر سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر  نسل کشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ، جس میں بڑے پیمانے پر تباہی اور مہلک قحط کے درمیان 134,000 سے زیادہ فلسطینی  شہید  اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Tags: اسرائیلیحماسصیہونیغزہفلسطینییائر گولنیائر لاپڈ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.