مصری وزارت اوقاف کے شعبہ اسلامی امور کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صلاح سلطان نے مصری صدر محمد مرسی، اسلامی تعاون کونسل، عرب لیگ، سول سوسائٹی کی تنظیموں سے اسرائیلی جیلوں میں طویل بھوک ہڑتال کے سبب موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا فلسطینی اسیران کی رہائی کیلئے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور دنیا بھر کی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ فلسطینی اسیران کو ان کے انسانی حقوق دلوانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھایا جائے۔
سلطان صلاح نے زور دیا کہ اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں۔ بالخصوص دو سو دنوں سے زائد بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی رہنما سامر عیساوی کی حالت شدید خطرے میں ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا اللہ کے فرمان کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مومن مرد اور مومن عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے مددگار ہیں۔ اسی طرح حدیث شریف میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے خون آپس میں برابر ہیں، ان کا سب سے کم تر بھی تمام مسلمانوں کے حقوق کی جدوجہد کرتا ہے، اور ان کے دور دراز کو بھی اس کا حصہ پہنچایا جاتا ہے، اور کسی مسلمان کو کسی کافر کے لیے قتل نہیں کیا جاتا اور نہ اس سے پناہ لیے ہوئے کسی شخص کو قتل کیا جاتا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین