تین ہفتے پیشتر ڈیزنگوف شاہراہ پر واقع نائیٹ کلب میں نشات ملح نامی فلسطینی شہری نے فائرنگ کردی تھی جس میں کم سے کم دو صہیونی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کارروائی میں نشات ملحم کے ساتھ تین دوسرے فلسطینیوں نے بھی معاونت کی تھی۔
خیال رہے کہ کارروائی کے کوئی ڈیڑھ ہفتے بعد صہیونی فوج نے حملہ آور نشات ملحم کو فائرنگ کے تبادلے میں شہید کردیا تھا۔ اسرائیلی عدالت نے تحقیقات مکمل ہونے تک تینوں فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں رکھنے اوران سے تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ حراست میں لیے گئے ایک فلسطینی نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کا نائیٹ کلب میں فائرنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج دانستہ طورپر انہیں نائیٹ کلب پر فائرنگ کے واقعے میں الجھایا جا رہا ہے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں فلسطینی ملزمان جائے وقوعہ کے قریب ہی رہتے ہیں اور انہوں نےحملہ اورنشات ملحم کو فائرنگ میں مدد فراہم کی تھی۔
