• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 14 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تحریک اسلامی پابندی کے خلاف تین زبانوں میں عالمی مہم کا آغاز!

جمعہ 22-01-2016
in فلسطین
0
0Pal0209
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے سنہ 1948 ء کے علاقوں میں فلسطینیوں کی نمائندہ مذہبی جماعت اسلامی تحریک اور اس کے 20 ذیلی اداروں پر اسرائیلی ریاست کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف تین زبانوں، انگریزی، عربی اور ترکی میں عالمی مہم شروع کی گئی ہے۔ مہم کے دوران صہیونی ریاست کی پابندیوں کے خلاف 10 لاکھ لوگوں کے دستخط حاصل کرنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم اسلامک فالو اپ کمیٹی کا حصہ سمجھی جانے والی اسلامی تحریک پراسرائیلی پابندیوں کے خلاف یہ تازہ مہم فلسطین سمیت کئی دوسرے ملکوں میں جاری ہے۔ مہم کےتحت اسلامی تحریک اور اس کے بیس ذیلی تعلیمی، سماجی، مذہبی اور طبی اداروں پرپابندیوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز کو موثر بنانا ہے۔

حملے کے روح رواں پروفیسر ڈاکٹر توفیق محمد نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قانونی ماہرین سے مل کر ایک یاداشت تیار کی ہے جس میں اسلامی تحریک اور اس کے ذیلی اداروں پر پابندیوں کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔ پٹیشن میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ تحریک اسلامی پرعائد پابندیوں کا فیصلہ واپس لے اورتنظیم کو آزادانہ کام کی اجازت مہیا کرے۔

ڈاکٹر توفیق نے کہا کہ اسلامی تحریک پرعائد پابندیوں کے خلاف تیار کی گئی پٹیشن کا مقصد عالمی سطح پر صہیونی ریاست کے مظالم اور غیرقانونی پالیسیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

دس لاکھ افراد کی جانب سے پیٹیشن پر دستخط سے اسرائیل کا بدنما چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگا اور عالمی سطح پر صہیونی ریاست پر دباؤ میں بھی اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے دو ماہ قبل دفاع قبلہ اوّل کی مہم میں پیش پیش اسلامی تحریک اور اس کے تمام ذیلی اداروں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ صہیونی ریاست نے الزام عائد کیا ہے کہ اسلامی تحریک اور اس کے دوسرے ماتحت ادارے فلسطین میں اسرائیل کے خلاف نفرت پرمبنی مہم کو ہوا دے رہے ہیں۔ اسلامی تحریک کے رہنما الشیخ رائد صلاح اور جماعت کے دیگر مرکزی قائدین نے صہیونی ریاست کے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineتحریک اسلامی پابندی کے خلاف تین زبانوں میں عالمی مہم کا آغاز!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.