(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کے ریاستی دہشتگردی اور فلسطینیوں کو بے گنا ہ قید کرنے کے خلاف نکالی جانے والی احتجاج ریلی پر صیہونی فوج کے تشدد سے متعدد فلسطینی زخمی، بیشتر دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگئے۔
مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں بیرزیت یونیورسٹی کے طلباء اور سلول سوسائٹی کے اراکین نے صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بے گناہ فلسطینیوں کو انتظامی قید کے تحت قید رکھنے کے خلاف ‘عوفر’ جیل کے باہر فلسطینی قیدیوں کے حق میں نکالی گئی ایک ریلی کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیاجس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں سے بعض کو موقع پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین میں فلسطینی شہریوں نے 68 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیر طارق قعدان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر اسیرقعدان کو رہا کرنے اور دیگر تمام بھوک ہڑتال اسیران کے مطالبات تسلیم کرنے کے مطالبات درج تھے۔قابض فوج نے اس موقعے پربھی فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔