• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بے گناہ شہریوں کا قتل قابل مذمت، اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے: فلسطینی حکومت

جمعہ 24-07-2015
in فلسطین
0
plf playing-with-fire
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی مخلوط قومی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بدھ اور جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دو نہتے فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں فلسطینی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نابلس، جنین اور الخلیل میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے اور دو فلسطینیوں کی شہادت کا ذمہ دار اسرائیل ہے جو پورے خطے کو دہشت گردی اور تشدد کی نذر کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں سے لگ رہا ہے کہ صہیونی ریاست امن کے نام نہاد دعوے کررہی ہے۔ نہتے فلسطینیوں کا قتل امن مساعی سے فرار کا کھلا ثبوت ہے۔

بیان میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں سیکڑوں کی تعداد میں مکانات کی تعمیر کے اسرائیلی اعلانات کی بھی شدید مذمت کی ہے اور اسے امن کے منافی اقدام قرار دیتے ہوئے اشتعال انگیز اور فلسطینیوں کے خلاف نفرت کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

فلسطینی حکومت نے مختلف شہروں سے بے گناہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری سے فلسطینویں کا قتل عام بند کرانے کے لیے صہیونی ریاست پر دبائو ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ بدھ اور جمعرات کے روز اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن میں دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو نہتے فلسطینیوں اکیس سالہ محمد علاونہ اور باون سالہ فلاح الریماوی کو ان کے گھروں میں گھس کر گولیاں مارنے کے بعد شہید کردیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.