(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی زندان میں انتظامی حراست کے تحت قید اردنی شہری کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے بین الاقوامی انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسرائیلی جیل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق بین القوامی انسانی حقوق کے کارکنان نے انتظامی حراست کے غیر قانونی اقدام کے تحت قید اردنی شہری ھبہ اللبدی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بدنام زمانہ اسرائیلی جیل عوفر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں 36 روز سے احتجاجاً بھوک ہڑتال کرنےوالی قیدی ھبہ اللبدی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
گزشتہ 3روز قبل صیہونی فوج کی جانب سے انتظامی حراست کے تحت صیہونی زندان میں قید اردنی شہری ھبہ اللبدی کی انتظامی قید کی پالیسی کے خلاف طویل بھوک ہڑتال کے باعث حالت تشویشناک ہونے کے سبب اسرائیل جیل حکام نے اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اب ان کی حالت قدرے بہتر ہے۔
ھبہ اللبدی کے والد احمد اللبادی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ،36 دن سے قابض ریاست کے غیر قانونی اقدام انتظامی حراست کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال پر ہے جس کے باعث اس کی صحت کو شدیدخطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔
واضح رہے کہ اردنی شہری ھبہ اللبدی مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے رشتے داروں کی شادی کی تقریب میں جارہی تھی اس دوران صیہونی فوج نے ان کو فیس بک پر صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں گرفتار کرلیا تھا ۔