• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیلجیم کی پارلیمنٹ کا فلسطینی اسیران کی حمایت میں مہم چلانے کا اعلان

جمعرات 02-07-2015
in فلسطین
0
plf belgium-parliment
0
SHARES
0
VIEWS

یورپی ملک بیلجیم کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل تمام فلسطینیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل پردبائو ڈالنے اور نصرت اسیران فلسطین کے لیے مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیلجیم کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قیدیوں کے حقوق کی پامالی کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز بیلجیم کی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس صرف فلسطینی اسیران کے ساتھ اسرائیلی جیلروں کے ناروا سلوک کےحوالےسے منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کو ایک مفصل رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تفصیلات بیان کی گئی تھیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی حکومت اور اس کے نام نہاد قانون نافذ کرنے والے ادارے جیلوں میں قید فلسطینیوں کے معاملے میں عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

یہ رپورٹ تنظیم آزادی فلسطین کے شعبہ امور اسیران کے سربراہ عیسیٰ قراقع کی جانب سے بیلجیم کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ صہیونی جیلر فلسطینی قیدیوں پر دوران حراست تشدد کے غیرانسانی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بغیر کسی الزام کے فلسطینیوں کو طویل عرصے تک قیدو بند میں رکھا جاتا ہے۔ ایک بڑی خلاف ورزی فلسطین کے منتخب ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری کی شکل میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ جیلوں میں سیکڑوں فلسطینی جان لیوا امراض کا شکار ہیں اور انہیں ادنیٰ درجے کی طبی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔

رپورٹ میں بیلجیم کی پارلیمنٹ سے پرزور مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کا نوٹس لیتے ہوئے فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے اسرائیل پردبائو ڈالے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اس وقت کم سے کم 7 ہزار فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں سیکڑوں بچے اور خواتین، مریض، ارکان پارلیمنٹ اور انتظامی حراست کے تحت گرفتار کیے گئے فلسطینی شامل ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.