(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق بیت لحم میں تقوع کے مقام پر فلسطینی شہری صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے کہ اس دوران قابض فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرفائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر تیسیر ابو مفرح نامی ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔قابض فوجیوں نے نہتے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ،لاٹھی چارج کیا اور ان پر صوتی بم بھی برسائے۔ زخمی ہونے والے نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
