قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کو علی الصباء بیت لحم شہر کے مختلف حصوں میں چھاپوں کے دوران ایک فلسطینی شہری کو گرفتار جبکہ فلسطینی شہریوں کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
بیت لحم میں موجود مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے سابق اسیر عماد البرمیل کو بیت لحم میں دوہا کے علاقے میں موجود ان کے گھر سے حراست میں لے لیا تھا۔اس کے علاوہ بیت لحم کے جنوب میں موجود دھیشہ مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں موجود فلسطین یونیورسٹی میں بھی دھاوا بول دیا مگر اس موقع پر کسی حراست کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے 13 جون کو غائب ہونے والے تین یہودی آبادکاروں کی تلاش کی کوشش میں اب تک 332 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
