اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ میں جب تک اقتدار میں ہوں تب تک غیر منقسم بیت المقدس ہی صہیونی ریاست کا دارالحکومت رہے گا اور اس پر کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو نے ان خیالات کا اظہار لوکل باڈیز کے انتخابات کے لیے ایک جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ امن بات چیت جاری ہے مگر بیت المقدس کو تقسیم کرنے سے متعلق کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے اور رہے گا، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
