• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس کی تاریخی دینی درسگاہ کو یہودیانے کے سنگین نتائج پرانتباہ

بدھ 15-04-2015
in فلسطین
0
plf historic-islamic
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب اور سپریم علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹرعکرمہ صبری نے اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس میں ایک تاریخی دینی درسگاہ کو ختم کرکے اسے یہودی معبد میں تبدیل کرنے کی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی ان سازشوں کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیل مسجدا قصیٰ کے قریب واقع ’’التنکزیہ‘‘ درسگاہ کی جگہ پر’قدس نور‘ نامی ایک یہودی معبد کے قیام کی سازش تیار کرر ہا ہے۔ یہ سازش صرف اس تاریخی دینی درسگاہ ہی کے خلاف نہیں بلکہ بیت المقدس کی اسلامی تاریخ اور ثقافت کو تباہ کرنے کی گھنائونی سازش ہے۔

الشیخ صبری نے خبردار کیا کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے قریب التنکزیہ درسگاہ کو یہودی معبد میں تبدیل کرنے کی سازشوں سے باز رہے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے بتایا کہ ممالیک کے دور  مسجد اقصیٰ کے مغربی حصے میں  تعمیر کی گئی قدیم درسگاہ ’’مدرسہ التنکزیہ‘‘ کی تعمیر سنہ 1340 ء میں تکمیل کی گئی تھی۔ یہاں پر ایک مسجد کی تعمیر کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں کی تعلیم کےلیے ایک ادارہ بنایا گیا تھا۔ یہ جگہ آج بھی دینی تعلیم کے لیے وقف ہے جبکہ اسرائیل اسے یہودی معبد میں تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلی صدی میں اس دینی درسگاہ کی بالائی منزل مفتی اعظم فلسطین الحاج امین الحسینی کا دفتر تھا۔ اس کے بعد طویل عرصے تک یہ عمارت فلسطین کی شرعی عدالت کے طورپر بھی استعمال کی جاتی رہی ہے۔ سنہ 1969 ء میں صہیونی فوج نے اس جگہ پرقبضہ کرکے اسے بھی یہودیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی تھی۔ تک ان سازشوں پرعمل درآمد جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدرسہ التنکزیہ پرصہیونی ریاست یا قابض فوج کا کنٹرول کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ اسرائیل ایسی مذموم حرکتوں سے باز رہے جن کے نتیجے میں قبلہ اول کے اسلامی اور ثقافتی تشخص کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.