• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس کو یہودیانے کی صہیونی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

بدھ 24-09-2014
in فلسطین
0
plf tooccupay
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی حکومت کی جانب سے شہرکو یہودیت میں تبدیل کرنے اور اس کے تاریخی تہذیبی تشخص کو تباہ کرنے کے لیے یہودی آباد کاری کا غیرقانونی سلسلہ ایک مرتبہ پھر اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق "اسلامی۔ مسیحی کمیٹی برائے دفاع القدس و مقدسات” کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حنا عیسیٰ نے بتایا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس کو یہودیانے کی غیرمعمولی مہمات شروع کر رکھی ہیں۔ ان مہمات میں مسجد اقصیٰ کی یہودی انتہا پسندوں، فوج، پولیس اور سرکاری محکموں سے وابستہ صہیونیوں کے ہاتھوں ہونے والی بے حرمتی بھی شامل ہے جس میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں‌ آیا ہے۔

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب صرف انتہا پسند یہودی آباد کار ہی نہیں کرتے بلکہ صہیونی خفیہ اداروں کے اہلکار، اہم سیاست دان اور اسرائیلی کنیسٹ کے ارکان اور وزراء بھی اس گھناؤنے کھیل میں‌ پیش پیش ہیں۔ طرفہ تماشا یہ ہے کہ صہیونی فوج اور پولیس نام نہاد پروٹوکول اور سیکیورٹی کی آڑ میں ہر وقت قبلہ اول کو اپنے حصار میں لیے رکھتی ہے۔

ڈاکٹر عیسیٰ نے بتایا کہ دو روز قبل یہودی آباد کاروں نے قدیم بیت المقدس کے باب الاسباط کے قریب مسلمانوں کے ایک قبرستان کی بھی بے حرمتی کی۔ یوسفیہ قبرستان کی کئی قبروں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔
فلسطینی سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج اور پولیس نے بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ روز مرہ کی بنیاد پر قابض فوج اور پولیس کے سیکڑوں اہلکار چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے لوگوں کے گھروں میں ‌داخل ہو جاتے ہیں اور معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو زدو کوب کرنے کے ساتھ مرد حضرات کو گرفتار کر کے لے جاتے ہیں۔

گذشتہ جون کے بعد سے مسجد اقصیٰ کے گردو پیش سے 500   فلسطینیوں کو حراست میں لے کر جیلوں میں ‌ٹھونسا گیا۔ انہوں نے بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کی بے حرمتی اور قابض فوج کے ہاتھوں نہتے شہریوں کی مسلسل گرفتاریوں اور تشدد کی روک تھام کے لیے عالمی برادری سے فوری مدد کا بھی مطالبہ کیا۔
 
ڈاکٹر عیسیٰ کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ‌قابض اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے تعمیر کا کام بھی تیز کر دیا ہے اور جگہ جگہ توسیع سرگرمیاں جاری ہیں

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.