• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں چاقو حملے میں یہودی آباد کار زخمی، حملہ آور گرفتار

منگل 17-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1387
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک شخص نے چاقوکے وار کرکے ایک یہودی آباد کار کو شدید زخمی کردیا ہے۔اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور ایک فلسطینی ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے ایک بیان میں بتایا کہ سوموار کو مغربی بیت المقدس میں شاہراہ الانبیا پر ایک پٹرول پمپ کے قریب مشتبہ فلسطینی نوجوان نے ایک اسرائیلی پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی یہودی آباد کو علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ السمری نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ حملہ آور کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں پچھلے سال اکتوبر میں تحریک انتفاضہ القدس کے عنوان سے ایک نئی تحریک شروع ہوئی تھی۔ اس تحریک کے دوران اب تک یہودی آباد کاروں اور غاصب صہیونیوں پر چاقو کے حملوں کے دسیوں واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس میں چاقو حملے میں یہودی آباد کار زخمی، حملہ آور بہ حفاظت فرار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.