• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں فلسطینی اراضی پراسرائیلی فوج کا نیا ڈاکہ، دسیوں ایکڑ زمین غصب

بدھ 08-07-2015
in فلسطین
0
plf 10-acers
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزارت داخلہ کے زیراہتمام ضلعی تعمیراتی وپلاننگ کمیٹی نے "التلہ الفرنسیہ” یہودی کالونی کی توسیع کے لیے بیت المقدس میں شعفاط اور العیسویہ کے مقامات کی وسیع اراضی پر قبضے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی پلاننگ وہائوسنگ کمیٹی کے تازہ اجلاس میں "التل الفرنسیہ” کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا اور مقصد کے لیے شعفاط اور عیسویہ جیسے فلسطینی اکثریتی قصبوں کی سیکڑوں ایکڑ اراضی ہتھیانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہودی توسیع پسندی پر نظر رکھنے والے فلسطینی تجزیہ نگار احمد صب لبن کا کہنا ہے کہ صہیونی کمیٹی کی جانب سے شمالی بیت المقدس میں واقع شعفاط قصبے کی 25 دونم اراضی کو تجارتی مقاصد اور یہودی آباد کاروں کی رہائش گاہوں کے لیے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت فلسطینیوں کی اراضی غصب کرنے کے بعد سنہ 2020 ء تک وہاں تعمیراتی منصوبے مکمل کرلیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں شعفاط قصبے کے فلسطینی شہریوں نے خالی اراضی پر فلسطینی شہریوں کے مکانات اور دکانوں کی تعمیرات کے لیے اسرائیلی بلدیہ سے اجازت طلب کی تھی لیکن صہیونی بلدیہ کی نیت میں فتور تھا جس کی وجہ سے فلسطینیوں کو تعمیرات کی اجازت نہیں دی گئی اوراب یہودی کالونی کی توسیع کے لیے قصبے کی اراضی کو ہتھیانے کا ظالمانہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ صہیونی حکام کا دعویٰ ہے کہ شعفاط میں مذکورہ اراضی اسرائیلی بلدیہ کا حصہ ہے۔ بہت پہلے اس اراضی کو یہودی مقاصد کے لیے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا جا چکا تھا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی حکام کا شعفاط میں مشرقی بیت المقدس کی اراضی کو یہودی کالونیوں کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا کوئی پہلا موقع نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی بڑی مقدار میں فلسطینی اراضی کو غصب کیا جاچکا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.