(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شمالی بیت المقدس میں ایک فوجی چوکی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکے کو حراست میں لے کر فوجیوں پر فدائی حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بارڈر پولیس کے حکام نے شمالی بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ کی دیوار پھلانگ کر فوجی چوکی کی طرف بڑھنے والے ایک فلسطینی لڑکے کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد ہوا ہے۔ دوران تفتیش اس نے اعتراف کیاہے وہ فوجیوں پر چاقو سے وار کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیےگئے فلسطینی لڑکے کی عمر 14 سال ہے اور اسے مزید تفتیش کے لیے ایک حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم زیرحراست فلسطینی بچے کی مزید شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
