(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس ایک لڑکی سمیت چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے جس کے بعد اتوار کے روز گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے شعفات مہاجر کیمپ سے تین نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد علاقے میں کشیدگی کافی حد تک بڑھ گئی ہے۔وادی حلوہ انفارمیشن سنٹر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے 17 سالہ جیہان التراویح کو مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے الطور سے حراست میں لیا گیا تھا۔ سنٹر کا کہنا تھا کہ جیہان کو حراست میں لینے کی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج سلوان میں داخل ہوگئی اور رہائشی علاقوں کے تمام راستے بند کرنے کے بعد انہوں نے عارضی ناکے لگا کر وہاں سے گزرنے والے فلسطینیوں کی تلاشی لینا شروع کردی۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے جبل المکبر سے تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا اور اس کے علاوہ العیساویہ سے ایک بچے اور اندرون شہر سے ایک خاتون کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔
