• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں صہیونی توسیع پسندانہ سرگرمیوں پر انتباہ

اتوار 29-06-2014
in فلسطین
0
plf betulmuqaddas
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطین میں اراضی اور قومی املاک کے ادارے کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکومت کی توسیع پسندانہ سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی اداروں سے القدس کو تحفظ دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دفاع اراضی کے قومی ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے ایک سازش کے تحت بیت المقدس میں محکمہ ڈاک کی پرانی عمارت پر قبضہ کرکے شہر کی ایک نمایاں تاریخی علامت کو مسخ کرنے اور اسے یہودیت میں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔
 
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست بیت المقدس میں عشروں پرانی ڈاک خانے کی عمارت کو تلمودی میوزیم میں تبدیل کرکے شہر کی شناخت کو مٹانے کی گھناؤنی سازش کررہی ہے۔ اس سازش میں اسرائیلی حکومت کے ساتھ ساتھ انتہا پسند یہودی مذہبی تنظیمیں بھی پیش پیش ہیں۔
 
فلسطینی تحفظ اراضی کے ادارے کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل اسرائیل کی "عطریت کوھنیم” نامی ایک تنظیم نے فلسطینی ڈاک خانے کی پرانی عمارت کا ایک حصہ "بیزک” نامی ایک تنظیم کو فروخت کردیا تھا۔ جس کے بعد اب اس کمپنی نے بھی عمارت کا ایک حصہ فروخت کرنے کے لیے پیشکشیں طلب کی ہیں، جس ک بعد بڑے پیمانے پر یہودی اس کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
 
بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے بیت المقدس کے وسط میں 1660 مربع میٹر رقبے پر پھیلی تاریخی عمارت کی یہودیوں کو فروخت کے لیے پیشکشیں طلب کی ہیں۔ تین منزلہ اس عمارت کی ایک منزل 772 مربع میٹر، دوسری 728 مربع میٹر جبکہ تسیری 160 مربع میٹر ہے۔
 
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس میں محکمہ ڈاک کی پرانی عمارت پر قبضے کے بعد اس کی سرعام نیلامی ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب اس کے کچھ ہی فاصلے پر واقع مسلمانوں کے قبلہ اول میں یہودی تنظیموں نے تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کے لیے زیادہ سے زیادہ یہودیوں کو قبلہ اول میں جمع ہونے کو کہا ہے۔ یہودی انتہا پسندوں کی اس اپیل میں اسرائیل کے بیت المقدس کے میئر نیر برکات بھی پیش پیش ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.