• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 16 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں شہید فلسطینی کی نماز جنازہ میں عوام کا جم غفیر

بدھ 06-01-2016
in فلسطین
0
Intifada October
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز ۔مرکز اطاعات) اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں تین ماہ قبل شہید کیے گئے ایک فلسطینی نوجوان کو گذشتہ روز بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ ادا کرنے اور شہید کے جسد خاکی کو کندھا دینے کے لیے ہزاروں فلسطینیوں نے جنازے کےجلوس میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق 19 سالہ فلسطینی نوجوان محمد سعید علی کی نماز جنازہ اس کے آبائی علاقے شعفاط کیمپ میں ادا کی گئی جہاں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ بعد میں نماز جنازہ کاجلوس شعفاط کیمپ سے مسجد ابو عبیدہ سے چلا جو کیمپ سے گذرتے ہوئے عناتا کالونی پہنچا اور وہاں سے مقبرہ شہداء میں پہنچ کر ختم ہوا جہاں شہید کو اس قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق سعید علی شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے بیت المقدس کے شہریوں کے علاوہ بڑی تعداد میں مغربی کنارے کے شہری بھی شامل تھے۔ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہونے والے درجنوں فلسطینیوں کے اہل خانہ اور اقارب کی بھی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ میں شریک فلسطینیوں نے شہداء کی تصاویر اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں اور منظم ریاستی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج تھے۔

خیا رہے کہ محمد سعید محمد علی کو صہیونی فوجیوں نے 10 نومبر 2015 ء کو باب العامود کے مقام پر گولیاں مارکر شہید کردیا تھا۔ صہیونی فوجیوں نے الزام عائد کیا تھا کہ شہید فسطینی نوجوان نے فائرنگ کا نشانہ بننے سے قبل یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد اس کا جسد خاکی اپنی تحوی میں لے لیا تھا جسے دو روز قبل اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس میں شہید فلسطینی کی نماز جنازہ میں عوام کا جم غفیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.