• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس: فلسطینیوں کی املاک پر قبضے کی نئی صہیونی سازش کا پردہ چاک

ہفتہ 30-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1185
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی باشندوں کی املاک پر ہاتھ صاف کرنے کے لیے ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کیا ہے اور فلسطینیوں کے پاس موجود املاک ہتھیانے کے لیے انہیں نوٹس جاری کرنا شروع کیے ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ ان کے پاس موجود خالی املاک انہیں استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں۔ یہ خالی املاک چاہے وہ اراضی کی شکل میں ہیں یا مکان یا کسی بھی دوسری شکل میں ہیں وہ ان لوگوں کا حق ہے جن کے پاس رہائش کے لیے مکان نہیں ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی اس گھناؤنی سازش پر فلسطین کی سپریم افتاء کونسل نے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل حیلوں بہانوں سے فلسطینیوں کی املاک ان سے ہتھیانے کی سازشوں میں مصروف عمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو نوٹس ارسال کیے گئے ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے قبضے میں موجود اضافی اراضی اور مکان خالی کردیں تاکہ یہ اراضی یا مکان ان لوگوں کو دیا جائے جن کے پاس سکونت کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بلدیہ کے دعوے کے مطابق فلسطینی شہریوں نے کئی ایسی املاک پربھی قبضہ جما رکھا ہے جن پرعملا ان کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس لیے ان کے پا اضافی املاک کو ان خاندانوں یا افراد کو سپرد کیا جائے گا جن کے پاس پہلے سے رہائش کے لیے اپنا گھر یا زمین نہیں ہے۔

فلسطینی سپریم افتاء کونسل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بلدیہ کا یہ ایک مکروہ ہتھکنڈہ ہے جس کا مقصد القدس کے شہریوں کو ان کی املاک سے محروم کرنا ہے۔ افتاء کونسل نے اپنے بیان میں فلسطینی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ صہیونی دشمن کی سازشوں کو سمجھیں اور اسرائیلی بلدیہ کے دباؤ میں نہ آئیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس: فلسطینیوں کی املاک پر قبضے کی نئی صہیونی سازش کا پردہ چاک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.