• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس سے یکجہتی کے لیے جرمنی کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور ریلیاں

ہفتہ 13-06-2015
in فلسطین
0
plf germany-rallies
0
SHARES
4
VIEWS

جرمنی میں کل جمعہ کے روز ملک کے مختلف شہروں میں فلسطینی تارکین وطن اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں اور مظاہرے منظم کیے جن میں اسرائیلی ریشہ دوانیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جرمنی اور دوسرے یورپی ملکوں میں "ہفتہ یکجہتی بیت المقدس” مہم نہایت کامیابی سے جاری ہے۔ اسی مہم کے تحت کل جمعہ کو جرمنی کے شہر ہامبرگ، ڈورتمونڈ اور دارالحکومت برلن سمیت کئی دوسرے مقامات پر فلسطینی تارکین وطن نے ریلیاں اور جلسے جلوس منعقد کیے۔

جرمنی کے علاوہ بعض دوسرے یورپی ملکوں میں بھی بیت المقدس سے یکجہتی اور اسرائیل کی القدس کے خلاف جاری سازشوں کے خلاف ریلیوں کی اطلاعات آئی ہیں۔

جرمنی میں فلسطینی سوسائٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپ میں "ہفتہ القدس مہم” چلانے کا مقصد بیت المقدس میں یہودی آباد کاری، فلسطینیوں کے خلاف جاری نسلی امتیاز پرمبنی غیر انسانی سلوک، بیت المقدس کی فلسطینی آبادی کےشہری حقوق کا استحصال اور سنہ 1967 ء کے بعد سے فلسطینی آبادی کے خلاف جاری صہیونی مظالم کو اجاگر کرنا اور یورپی ممالک کے عوام کو ان مظالم سے آگاہ کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس کے تین چوتھائی فلسطینی اسرائیلی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے باعث غربت کا سامنا کررہے ہیں۔ فلسطینیوں کو بنیادی انسانی ضروریات سے محروم رکھا جاتا ہے۔ انہیں تعلیم، صحت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں یہودیوں کے مساوی حقوق میسرنہیں بلکہ فلسطینیوں کو تیسرے اور چوتھے درجے کی مخلوق سمجھا جاتا ہے۔ مزید ستم یہ کہ فلسطینیوں کی املاک کو غیرقانونی قرار دے کران کی مسماری کا ظالمانہ سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔

جرمنی میں فلسطینی سماجی کارکن سہیل ابو شمالہ نے بیت المقدس میں صہیونی ریاست کے مظالم پرعالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کے بنیادی حقوق چھیننے میں عالمی برادری کے بڑے بدمعاش ممالک بھی برابرکے قصور وار ہیں جو صہیونی ریاست کے جرائم پر دانستہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ یہ ممالک ایک طرف انسانی حقوق، جمہوری اور شہری آزادیوں کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں اور دوسری طرف انہیں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے منظم اسرائیلی مظالم سرے سے دکھائی بھی نہیں دیتے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.