مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے بدھ کے روز گرفتار کیے گئے 10 فلسطینیوں کی مدت حراست میں توسیع کرتے ہوئے انہیں جمعرات کو مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’’ کلب برائے اسیران ‘‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس العیسویہ سے حراست میں لیے فلسطینیوں میں سے ایک شہری اور قانون دان مدحت دیبہ کو رہا کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر کو ان کے وکلاء سے ملنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس سے گرفتار فلسطینیوں کو جمعرات کو عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد ان کی مدت حراست میں غیرمعینہ مدت کے لیے توسیع کی گئی ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی حکام نے مدحت دیبہ کوعدالت میں پیش کیے بغیر ضمانت پر رہا کر دیا۔
انسانی حقوق کے مندوب جواد بولس نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے رکن زکریا زبیدی اور مندوب برائے انسانی حقوق طارق برغوث کے ساتھ ملنے سے روک دیا گیا۔