مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک یہودی آباد کارکو خنجرکے پے درپے کئی وار کرکے شدید زخمی کردیا،
جس کے بعد زخمی یہودی کو عیسویہ میں "ھداسا” اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے فی الحال انتہائی نگہداشت کے وارڈ میںرکھنے کی ہدایت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیت المقدس میں عیسویہ کےمقام سے دو فلسطینیوں کو حراست میں لےتفتیش کے لیے "مسکوبیہ تفتیشی سینٹر” منتقل کیا ہے۔ محروس فلسطینیوں پرشبہ ہے کہ وہ یہودی آباد کارپرتیز دہارآلے سے حملے میں ملوث ہیں۔ تاہم تفتیش کے نتائج فی الحال سامنے نہیں آسکے۔
مرکز اطلبشکریہاعات فلسطین

