فلسطینی قیدیوں کے حقوق کیلیے سرگرم اسیران اسٹڈی سینٹر نے بین الاقومی انسانی حقوق کی تنظیموں، قومی و اسلامی فورسز سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل جیلوں میں قید بھوک ہڑٹالی فلسطینیوں کو بچایا جائے۔
خاص طور پر اسرائیلی زندانوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے عبداللہ برغوثی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں وہ کسی بھی لمحے بھوک ہڑتال کی وجہ سے اپنی جان گنوا سکتے ہیں۔
مرکز نے فلسطین ، اردن اور مغربی ممالک میں فلسطینی قیدیوں کی حمائت میں بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ عبداللہ برغوثی کی طبی رپورٹس اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ برغوثی کی زندگی شدید خطرات سے دوچار ہے۔
مرکز نے مغربی ممالک میں فلسطین اور عرب ملکوں کے سفارتخانوں اور برادر ملکوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کی تنطیموں اور بین الاقومی پریشر گروپوں کی مدد سے فلسطینی قیدیوں کی زندگیاں بچانے کے ٹھوس اقدامات کریں۔ اس سے پہلے کہ مزید دیر ہو۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
