• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھارت کا فلسطینییوں کے بنیادی حقوق اور قومی مفاہمت کی حمایت کا عزم

جمعہ 30-01-2015
in فلسطین
0
plf india
0
SHARES
0
VIEWS

بھارت کی حکومت نے فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق اور دیرینہ مطالبات کی حمایت کے ساتھ فلسطین کی تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان قومی مفاہمت کے لیے جاری مساعی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین بھارتی سفیر موھیش کمار نے رام اللہ میں ایوان صنعت و تجارت کے دفتر کے دورے کے بعد تاجروں اور صنعت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت فلسطینی عوم کے تمام بنیادی حقوق اور دیرینہ مطالبات کی حمایت کے ساتھ فلسطینی سیاسی جماعتوں کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی مساعی کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں ‌نے کہا کہ بھارت اور فلسطینی قوم کے درمیان نہایت گہرے دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ بھارت نے ہر فورم پر فلسطینیوں کے جائز مطالبات کی حمایت کی ہے۔

مھیش کمار کا کہنا تھا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے درمیان قومی مفاہمت کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ان پر زور دیتا ہے کہ وہ جلد ازجلد اختلافات بھلا کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت آزاد فلسطینی ریاست کی بھی حمایت جاری رکھے گا۔

بھارتی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو اپنے ہاں سرمایہ کاری کے لیے ہرممکن سہولتیں فراہم کرے گا۔ تاجروں کے لیے ویزے کے حصول کی شرائط نرم کی جائیں گی۔ فلسطینی تاجر آن لائن ویزہ بھی حاصل کرسکیں ‌گے۔

اس موقع پر فلسطینی ایوان صنعت وتجارت کے چیئرمین ولید الحصری نے بھارتی سفیر کی جانب سے فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کی حمایت کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں ‌نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ فلسطینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو اپنے ہاں سرمایہ کاری کے لیے مناسب ماحول مہیا کرے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.