مقامی ذرائع کے مطابق بچے کو عوفر جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ عوفر جیل رام اللہ کے مغرب میں واقع ضبط شدہ فلسطینی زمینوں پر تعمیر کی گئی ہے۔
اسرائیلی جیلوں میں اس وقت تین سو سے زائد فلسطینی بچے قید ہیں۔ ان میں الخلیل اور مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے بچوں کی اکثریت ہے اور انہیں انتہائی بہت خراب حالت میں موجود جیلوں میں رکھا جارہا ہے۔
اسی تناظر میں 55 سالہ بیمار فلسطینی اسیر بہاء یائش کو بھی 19 ماہ قید کے بعد رہا کردیا گیا۔ بہاء یائش کو بغیر کسی مقدمے یا الزام کے انتظامی حراست کے تحت 19 ماہ تک مختلف اسرائیلی جیلوں میں رکھا گیا تھا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق اسیر کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ بہاء کو ان کی خراب صحت کی وجہ سے رہائی ملی ہے۔ بہاء نے اپنی رہائی کے لئے کچھ ماہ پہلے بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین