فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکمراں جماعت الفتح کو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی شکست کےباعث پارٹی کی قیادت پراس کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔
جنین شہرکی فتح کی مقامی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ شہرمیں فتح کے امیدواروں کی ناکامی میں پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن عزام الاحمد ذمہ دار ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق جنین میں فتح کی مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام نشستوں پرامیدواروں کا تقررعزام احمد نے اپنی مرضی سے کیا تھا۔ جن لوگوں کو امیدوار چنا گیا تھا، وہ غیرمعروف اور لوگوں میں بدنامی کی حد تک مشہور تھے۔
عزام احمد نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے من پسند افراد کو منتخب کیا اور بعد ازاں صدر محمود عباس کو بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے چنیدہ افراد ہی کامیابی کی اہلیت رکھتے ہیں۔ عزام احمد کی یہ ایک بڑی سیاسی غلطی تھی، انہیں اپنی غلطی کا مبینہ طور پر اعتراف کرنا چاہیے۔
خیال رہے کہ 20 اکتوبرکو مغربی کنارے میں صدر محمود عباس نے صرف مغربی کنارے کے شہروں میں بلدیاتی انتخابات کرائے تھے، جن میں ان کی جماعت فتح کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پارٹی کی شکست کے بعد اب جماعت کی مرکزی قیادت منہ چھپاتی پھرتی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
