قانون ساز کونسل کے پہلے نائب سربراہ ڈاکٹر احمد بحر نے جمعرات کے روز اسرائیلی ضلعی عدالت کی جانب سے ممبر پارلیمان محمد طوطح اور یروشلم کے سابق وزیر خالد ابو عرافہ کو سزا دینے کی سخت مذمت کی ہے۔
بحر نے گزشتہ روز ایک بیان میں فلسطینی عوام اور قانون ساز کونسل کی جانب سے قابض حکام کی غیر قانونی عدالتوں کے فلسطینی ممبران پارلیمان اور رہنمائوں کے خلاف ناکردہ گناہوں پر غیر منصفانہ عدالتی فیصلوں کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے زور دیا ہے کہ اسرائیلی حکومت 2006ء کے قانون ساز انتخابات کے بعد سے فلسطینی ممبران پارلیمان اور رہنمائوں کو جیل میں ڈال کر انہیں ان کی منتخب حکومت سے دور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
