• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بحر مردار کینال پروجیکٹ مسئلہ فلسطین کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا: ماہرین

ہفتہ 28-02-2015
in فلسطین
0
plf canal-project
0
SHARES
0
VIEWS

اردن اور اسرائیل کے درمیان بحر مردار اور بحر احمر کوباہم مربوط کرنے اور پانی کی تقسیم کے ایک نئے معاہدے کے مضمرات پرماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بحر مردار کینال پروجیکٹ کو مسئلہ فلسطین کے لیے نہایت خطرناک قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دفاعی امور کے ماہر مصری تجزیہ نگار میجر جنرل عاد سلیمان نے اپنے ایک بیان میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحر مردار کینال پروجیکٹ سے مسئلہ فلسطین تباہ ہو کر رہ جائے گا۔ یہ منصوبہ فلسطینیوں اور اردن کے مشترکہ دشمن صہیونیوں کو ایک نئی زندگی فراہم کرے گا جبکہ اس کے بدلے میں اردن اور فلسطینیوں کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز اسرائیل اور اردن نے بحر مردار اور بحر احمر کو ایک کینال کے ذریعے باہم مربوط کرنے کے معاہدے پرعمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت فلسطینی اتھارٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پانی تقسیم میں پہلا حصہ اردن کا، دوسرا اسرائیل اور تیسرا فلسطینی اتھارٹی کا ہو گا۔

مصری تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ اس وقت تبدیلی کے ایک نئے دور سے گذر رہا ہے۔ ایسے میں اسرائیل کی مدد سے بحر مردار اور بحر احمر کو ایک نہر کے ذریعے مربوط کرنا اردن اور فلسطینیوں کے مفاد میں نہیں البتہ اس سے اسرائیل کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کے مضمرات اس قدر خطرناک ہیں کہ اس معاہدے پرعمل درآمد کی صورت میں مسئلہ فلسطین ختم ہو کر رہ جائے گا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.