یورپ میں موجود فلسطینی کی بارویں سالانہ کانفرنس "ایک متحدہ فلسطین واپسی کے لئے” کے عنوان کے تحت ہفتے کے روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوگئی ہے۔
اس کانفرنس کے منتظمین میں یورپ میں موجود فلسطینیوں کی کانفرنس کا جنرل سیکریٹیریٹ، لندن میں موجود فلسطینی واپسی مرکز اور فرانس میں موجود فلسطینی فورم شامل ہیں۔
کانفرنس کے سیکریٹری جنرل عادل عبداللہ نے کاہ ہے کہ کانفرنس اس سال یورپ میں موجود فلسطینی کے حق واپسی اور فلسطین سے تعلق پر بھرپور زور دے گی۔ اس سالانہ میٹنگ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں لوک ورثے کے شو، نمائشیں اور ڈاکومینٹری فلمیں دکھائی جائیں گی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین