(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے غزہ کی سرحد سے مقبوضہ بیت المقدس جانے والے ایک اور فلسطینی مسافر کو اغواء کرلے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ عبدالناصر فروانہ نے غزہ میں فلسطینی رابطہ دفتر کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے احمد عودہ کو بیت ھانون گزر گاہ سے اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ اسرائیلی حکام کی جانب سے الکرامہ گزرگاہ کیلئے اجازت نامے کا انتطار کررہے تھے ۔
انھوں نے بتایا کہ احمد عودہ الکرامہ گزرگاہ سے اردن جانا چاہتے تھے جس کے لئے انھوں نے تمام سفری دستاویزات صیہونی حکام کو پیش کی تھی اور اجازت نامے کا انتظار کررہے تھے اس دوران انھیں بلا جواز اغواء کرکے حراستی مرکز منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صیہونی حکام بیت ھانون گزرگاہ سے مقبوضہ بیت المقدس جانےوالے غزہ کے مسافروں تاجروں اور مریضوں کو گرفتارکرتے رہیں ہیں۔