(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والی قابض ریاست اسرائیل کوقدرت نے اربوں ڈالر کا نقصان پہنچادیا ، شدید بارشوں نے اسرائیلی فضائیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان دیا جس کے باعث ایف سولہ جنگی طیاروں سمیت حساس تنصیبات تباہ ہوگئیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں حالیہ شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں سیلابی ریلے سے تل ابیب کے جنوب میں واقع ایک فوجی اڈے اور اس پرموجود کم از کم آٹھ ایف سولہ جنگی طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ دیگر کئی ناقابل استعمال ہوگئے ہیں جو اسرائیلی ریاست کی تاریخ میں یہ اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہےقراردیا جارہا ہے۔
عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تل ابیب کے جنوب میں واقع ایئربیس پر کھڑے طیاروں کو نقصان پہنچنے کے بعد انہیں وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سیلابی پانی نے ایئربیس کو دونوں اطراف سے گھیرا بے تحاشہ پانی ہوائی اڈے کے حساس مقامات تک داخل ہوا جس کے باعث جنگی طیاروں سمیت حساس تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ۔
رپورٹ کے مطابق پانی کا ریلا ہوائی اڈے کے گودام میں بھی داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں گودام میں موجود جدید ٹیکنالوجی سے مزین تنصیابات اور تباہ ہوئیں ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاحال بارشیں جاری ہیں اس وجہ سے نقصان زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے تاہم محتاط اندازے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کو کم سے کم 5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔