• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ایران میں فلسطینی تحریک مزاحمت کے حوالے سے ادبی میلے کا انعقاد

پیر 15-12-2014
in فلسطین
0
plf festival
0
SHARES
0
VIEWS

ایران کے دارالحکومت تہران میں آج سوموار سے فلسطینی تحریک آزادی کے حوالے سے مرتب کیے گئے مزاحمتی ادب اور شاعری کی نمائش کے سلسلے میں ایک ادبی میلے کا انعقاد ہو رہا ہے۔ ’’کنکر کی چنگاری‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ادبی میلے سے ایران میں حماس کے مندوب ڈاکٹر خالد القدومی بھی خطاب کریں گے۔

تہران میں مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ علی رضا بہرھی میلے کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ انہوں نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں فلسطینی تحریک مزاحمت کے حوالے سے ادبی کاوشوں کی نمائش ایک منفرد کوشش ہے جس کا مقصد فلسطینی تحریک انتفاضہ الاقصیٰ اور انتفاضہ القدس کی حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادبی میلے میں ایران میں کی تحریک آزادی کے حوالے سے مرتب کردہ لٹریچر، افسانوں، ڈراموں، فلموں اور شاعری کو خصوصی طور پر پیش کیا جائے گا۔

علی رضا بہرمی کا کہنا تھا کہ ایران میں فلسطینی مزاحمت کے حوالے سے مزاحمتی ادب بڑے پیمانے پر تخلیق ہو رہا ہے، جس میں بیت المقدس کی تاریخ، فلسطین اور مسئلہ فلسطین کے تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی پہلووں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ انہیں ملک کے مختلف شہریوں کی جانب سے ایک ہزار شعری مجموعے موصول ہوچکے ہیں۔ میلے میں شرکت کے لیے نوجوانواں بالخصوص 23 اور 24 سال کے درمیان کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

میلے سے ایران کی اہم سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات کے علاوہ بیرون ملک سے آئے مہمان بھی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر حماس کے ایران میں مندوب خالد القدومی کا بھی خصوصی خطاب ہوگا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.