• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

انتہا پسند یہودی توہین رسالت کے مرتکب، مسجدا قصیٰ میں سخت کشیدگی

ہفتہ 25-07-2015
in فلسطین
0
plf aqsa-tension
0
SHARES
0
VIEWS

انتہا پسند یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے قبل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخانہ نعروں کے ذریعے فلسطینی شہریوں کو مشتعل کردیا جس کے بعد قبلہ اول میں یہودیوں اور فلسطینیوں کے درمیان سخت کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز یہودی آباد کاروں نے بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ خلاف معمول یہودیوں نے مراکشی دروازے سےباہرنکلنے کے بجائے مسجد اقصیٰ کے باب السلسلہ سے باہرنکلنا شروع کیا جہاں سے فلسطینی مسجد کے اندر داخل ہورہے تھے۔ یہودی شرپسندوں نے نہ صرف باہر نکلنے کے لیے ایک غلط راستے کا انتخاب کیا بلکہ اسلام، پیغمبر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی کی جس پر فلسطینی مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے "بزدل یہودی مردہ باد” اسلام زندہ باد” پیغمبر اسلام زندہ باد” کے نعرے لگائے۔

عینی شاہدین کے مطابق یہودی آباد کاروں کی اس اشتعال انگیز حرکت کے وقت اسرائیلی پولیس اور فوج کی بڑی تعداد ان کی سیکیورٹی پرمامورتھے۔ قابض فوجیوں نے فلسطینیوں کو وہاں سے دور ہٹانے کے لیے ان پرلاٹھی چارج کیا جب کہ یہودی انتہا پسندوں کو ہرممکن تحفظ فراہم کیا گیا۔

نماز جمعہ کے بعد ہزاروں فلسطینی شہریوں نے قبلہ اول کے باہرجمع ہوکریہودیوں کی اشتعال انگیزی بالخصوص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ نعروں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ قابض فوجیوں نےپرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرایک بارپھر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.