اسرائیل میں سرگرم متعدد انتہاء پسند یہودی تنظیموں نے کل اتوار کے روز ایک بار پھر ملک بھر کے یہودیوں سے قبلہ اول مسجد اقصی پر دھاوا بولنے کی اپیل کی ہے۔ ’’ھیکل کے محافظ‘‘ نامی تنظیم نے مسجد اقصی پر اسرائیلی تسلط مضبوط کرنے کے لیے یہودی آباد کاروں کو جوق در جوق مسجد کا رخ کرنے کی ترغیب دی۔
’’جیل سلیمان اور ھیکل کے محافظ‘‘ نامی اس تحریک سمیت متعدد انتہاء پسند یہودی گروپوں نے یہودی آباد کاروں سے اتوار کے روز مسجد اقصی پر دھاوا بول کو مسجد کے صحن میں تلمودی عبادات کی ادائیگی کرنے کی پرزور اپیل کی،اس اپیل کا مقصد مسلمانوں کے اس تیسرے مقدس ترین مقام پر اسرائیلی اور یہودی تسلط کو مضبوط کرنا اور مسجد اقصی کو منہدم کر کے اس کی جگہ مزعومہ ھیکل سلیمانی تعمیر کرنا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کے روز بھی اسرائیلی حکمران جماعت لیکود پارٹی نے یہودی ریاست کے طول و عرض سے یہودیوں کو مسجد اقصی میں عبادات کے لیے آنے کا کہا تھا۔ مرکز اطلاعات القدس نے بتایا کہ مسجد اقصی پر حملے کی تازہ اپیل کا عنوان ’’جبل ھیکل پر اسرائیلی تسلط مضبوط کرنے کے لیے اس پر دھاوا بولو‘‘ ہے۔
مرکز کے بہ قول یہودیوں کے ان حملوں میں نئی بات یہ ہے کہ اسرائیلی پولیس کل ان اسرائیلی تنظیموں کو بھی قبلہ اول میں داخل ہو کر عبادات کی ادائیگی کی اجازت دے گی جنہیں اس سے قبل سیاسی اسباب کی وجہ مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روک دیا جاتا تھا۔
فلسطینی مرکز کے مطابق انتہاء پسند یہودی تنظیمیں اتوار کے روز صبح ساڑھے سات تا دس بجے اور دوپہر ساڑھے بارہ تا ڈیڑھ بجے تک حرم ثالث میں دراندازی کا ارادہ رکھتی ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

