مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں عودۃ الحروب اور حسن العویوی کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال 50 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے ، دونوں فلسطینیوں قیدیوں کی بھوک ہڑتال صیہونی افواج کی جانب سے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج جاری ہے ۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات رکھنے والے ادارے کی رپورٹ کیمطابق دونوں فلسطینی قیدیوں کو بغیر الزامات اور عدالتی کارروائی کے اسرائیلی جیل میں رکھا ہوا ہے ، ادارے کا کہنا ہے کے کہ 50روز سے مسلسل جاری احتجاجی بھوک ہڑتال کے باعث دونوں فلسطینی قیدیوں کی حالت انتہائی تشویشنا ہے جس کے باوجود صیہونی حکام کی جانب سے انہیں مختلف سیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے جو انسانی بنیادی حقوق کے خلاف ہے ۔
واضح رہے کہ 35 سالہ عودۃ الحروب الخلیل کاتعلق دیرسامت قصبے سے انھیں دسمبر 2018ء کو صیہونی فوج نے انتظامی بنیاد پر حراست میں لے لیا تھاجبکہ 35 سالہ حسن العویوی کا تعلق الخلیل سے ہے اور انھیں بھی انتظامی بنیاد پرجنوری 2019 میں حراست میں لیا گیا تھا ۔