• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امن مذاکرات میں ناکامی کا ذمہ دار اقوام متحدہ ہے: اسرائیل

اتوار 25-05-2014
in فلسطین
0
plf dialogue
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خصوصی مندوب رون بروسر نے ادارے کی فلسطینی پناہ گزینوں کی دیکھ بحال کے لیے سرگرم ایجنسی ”اونروا” پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ  فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن عمل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

مسٹر بروسر کا کہنا ہے کہ "اونروا” کی جانب سے فلسطینیوں کے حق واپسی کے وعدے پر عمل درآمد کی یقین دہانیاں کرائی جاتی ہیں اور ان کے مطالبات کی مبالغہ آمیز حد تک ترویج کی جاتی ہے۔ اسرائیل کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کا کردار قابل قبول نہیں ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق  نیویارک میں یہودی تنظیموں "امسکا” کے زیراہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر رون بروسر کا کہنا تھا کہ اونروا کا ایک مشن رواں سال تیس جون کو مکمل ہو رہا ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اقوام متحدہ اس دارے کو تحلیل کردے کیونکہ یہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان قیام امن کی مساعی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اونروا جن مقاصد کے لیے قائم کیا گیا وہ خود ہی ان اصولوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ اس نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان دوہرا معیار اپنا رکھا ہے۔ فلسطینی قیادت کو یہ باور کرایا جا رہا ہے کہ فلسطینی مہاجرین کا حق واپسی یقینی ہے اور اقوام متحدہ پناہ گزینوں کو کسی دوسرے ملک میں آباد نہیں کرائے گی بلکہ تمام فلسطینیوں کو ان وطن میں لایا جائے گا۔

اسرائیل کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی سنہ  1949 ء میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد بڑھانے کی ذمہ دار ہے۔ یہودی گروپوں کا بھی یہ کہنا ہے کہ سنہ  1949 ء میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد چند سو تھی جو اب پانچ ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس میں اونروا کا بھی مرکزی کردار ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.