(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ کے اسپتال پر حملہ بظاہر آپ نے نہیں دوسری ٹیم نے کیا البتہ امریکی صدر نے اس حوالے سے کسی ثبوت کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
جنگی مجرم اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے جرائم کے سب سے بڑے حمایتی امریکہ کے صدر جوبائیڈن اسرائیل پہنچ گئے ، جہاں ان کا استقبال صیہونی وزیراعظم نے کیا۔
صیہونی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر نے جنگی مجرم ریاست کی بھرپور حمایت اور ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہےکہ واشنگٹن غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیل کو اس کے دفاع کے لیے سب کچھ فراہم کرے گا۔
امریکی صدر نے نیتن یاہو سے گفتگو میں غزہ کے اسپتال پرحملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے اسپتال پر حملہ بظاہر آپ نے نہیں دوسری ٹیم نے کیا ہے البتہ امریکی صدر نے اس حوالے سے کسی ثبوت کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا حماس کو شکست دینے کے لیے لازمی طور پر اکٹھا ہو۔