(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایک جانب امریکہ اسرائیل کو غزہ میں خواتین اور بچوں کی ہلاکت پر تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے تو دوسری جانب امریکی صدر نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل کو ہنگامی بنیادوں پر مزید اسلحے کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کیلئے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کانگریس کی منظوری بھی نہ لی گئی۔ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی صورتحال کو بنیاد بنا کر اسرائیل کو مزید 147 ملین ڈالر سے زائد مالیت کا گولہ بارود اور دیگر سامان فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسی شق کی بنیاد پر اس ماہ کے شروع میں اسرائیل کو ٹینکوں کے 14 ہزار گولے بیچنے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔