(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سینئر رہنما خالد برکات نے کہا کہ امریکی امپریالیزم ، صیہونی حکومت اور بعض عرب ممالک جن میں سعودی عرب سب سے آگے ہے ، حقیقی دہشت گرد ہیں اور انھوں نے جارحانہ پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں-
خالد برکات نے سعودی عرب کے دہشت گردی مخالف نام نہاد اتحاد میں شامل ہونے کے فلسطین کی محدود خود مختار انتظامیہ کے فیصلے کو نہایت پست فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ ملت فلسطین ، یمن ، شام ، عراق اور مجموعی طور پر پورے مشرق وسطی اور پوری دنیا میں سعودی عرب ، صیہونی حکومت اور امریکہ کے تخریبی کردار سے بخوبی آگاہ ہے-سعودی عرب نے منگل کو چونتیس اسلامی ملکوں کی ایک فہرست جاری کر کے دعوی کیا ہے کہ یہ ممالک، ریاض کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے اتحاد کے رکن ہیں-
محدود فلسطینی انتظامیہ کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ محدود فلسطینی انتظامیہ نے ملت عرب اور مسلم امہ میں امن و سکون قائم کرنے میں مدد کے لئے سعودی عرب کے دہشت گردی مخالف نام نہاد اتحاد میں شرکت کی ہے-