(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں سیاسی ، قومی اور معاشرتی دھڑوں اور قوتوں نے متحدہ عرب امارات ، اسرائیل مابین معاہدے کی مذمت اور تردید "معمول پرستی غداری ہے” کے عنوان سے مظاہرے۔
ذرائع کے مطابق آج بروز پیر مقبوضہ فلسطین میں سیاسی، قومی دھڑوں اور قوتوں کے اشتراک سے اسرائیل ،متحدہ عرب امارات کے معاہدے کے خلاف مذمت کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کی سرگرمیاںکل ،منگل کے روز، صبح 11 بجے ، یروشلم اسپتال ، تل الحوا کے ساتھ ملحقہ ، ریڈ کریسنٹ ہال میں ایک جامع اور قومی اجلاس کے انعقاد کے ذریعے شروع ہوں گی۔
اطلاعات کے مطابق تنظیم کی جانب سے بدھ کے روز ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں عوام سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ ناگزیر فلسطینی حقوق کی توثیق کے لیے مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔