قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے جنوبی قصبے سے دو سگے بھائیوں کو انکے گھر سے گرفتار کر لیا۔
حراست میں لیے گئے بھائیوں کے رشتہ داروں نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے القسام بریگیڈ کے زیر حراست کمانڈر فتحی الکاسب کے گھر چھاپا مارا اور تمام اہل خانہ کو شناخت پریڈ کے لئے سخت سردی میں گھر سے باہر نکال لیا۔
شناخت پریڈ کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے الکاسب کے 28 بیٹے معاذ اور 21 سالہ مجاہد کو ہتھکڑیاں اور آنکھ پر پٹی باندھ کر اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔ فتحی الکاسب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر ہیں۔ انہیں اسرائیلی عدالت نے 29 سال قید کی سزا سنائی تھی اور وہ گزشتہ 20 برسوں سے اسرائیلی قید میں ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
